موٹروے پردو ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اٹک کے قریب موٹروے پر دو آرمی ہیلی کاپٹرزنے لینڈنگ کی ہے۔کے پی کے اور پنجاب کی سرحد پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کا رکنان میں تصادم جاری تھا اور اسی دوران موٹروے پر آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز نے لینڈنگ کی۔واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے راستوں کو پنجاب حکومت نے مکمل طور پر سیل کررکھا تھا۔