حمیرا ارشد اور ان کے خاوند احمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر صلح

حمیرا ارشد اور ان کے خاوند احمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر صلح
حمیرا ارشد اور ان کے خاوند احمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر صلح

  

لاہور (ویب ڈیسک) نامور گولکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر صلح ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں بیوی کے درمیان صلح میں تھیٹر کے معروف پروڈیوسر سخی سروربٹ نے اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر حمیر اارشد نے کہا میں اپنی زندگی کو تماشا نہیں بنانا چاہتی بلکہ اپنے گھر میں خوش و خرم رہنے کی خواہش مند ہوں۔ احمد بٹ نے کہا اپنے طلاق کے اقدام پر شرمندہ اور حمیرا ارشد سے معافی مانگتا ہوں، اب قیامت تک حمیرا ارشد کا شوہر رہوں گا اور آئندہ ایسی حرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا جذبات میں کئے ہوئے فیصلے غلط ہوتے ہیں، میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناﺅں۔

مزید : لاہور