دنیا کی سب سے خوفناک طلاق کا شکار ہونے والا آدمی، عدالت نے طلاق کے ساتھ ہی ایسی چیز بیگم کو دینے کا حکم دے دیا کہ سن کر کوئی بھی مرد کانپ اٹھے

دنیا کی سب سے خوفناک طلاق کا شکار ہونے والا آدمی، عدالت نے طلاق کے ساتھ ہی ...
دنیا کی سب سے خوفناک طلاق کا شکار ہونے والا آدمی، عدالت نے طلاق کے ساتھ ہی ایسی چیز بیگم کو دینے کا حکم دے دیا کہ سن کر کوئی بھی مرد کانپ اٹھے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)طلاق کے تصفیے میں شوہر کو جائیداد میں سے بیوی کو کچھ حصہ دینا پڑتا ہے مگر اس مصری نژاد برطانوی ڈاکٹر کو طلاق اتنی مہنگی پڑی کہ عمر بھر کی جمع پونجی سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 55سالہ ڈاکٹر علی نے برطانوی خاتون ڈاکٹر اینس سے 2002ءمیں شادی کی جس سے اس کے2بچے، بیٹااوربیٹی پیدا ہوئے۔ بعدازاں 2011ءمیں گھریلو ناچاقی پر ڈاکٹر علی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی اور بحرین منتقل ہو گیااور دوسری شادی کر لی۔اس دوران اس نے پہلی بیوی اوربچوں سے کوئی تعلق رکھا نہ اخراجات فراہم کیے۔

پوری دنیا کو غلط راستے پر لگانے کے بعد، اسرائیل نے اپنے ہی ملک میں اس فحش ترین چیز پر پابندی لگادی

گزشتہ سال ڈاکٹر اینس نے ڈاکٹر علی کے خلاف طلاق اور تصفیے کی رقم کا مقدمہ دائر کر دیا۔ برطانیہ میں ڈاکٹر علی کی ساڑھے 5لاکھ پاﺅنڈز(تقریباً ساڑھے 7کروڑ روپے) کی جائیداد تھی۔ برمنگھم فیملی کورٹ نے ڈاکٹر اینس کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر علی اپنی جمع پونچی کی پائی پائی اپنی سابق بیوی اینس کے حوالے کر دے۔ یوں ڈاکٹر علی اس طلاق کے مقدمے میں اپنی تمام تر کمائی سے محروم ہو گیا۔ یہ برطانوی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا طلاق کا مقدمہ تھا جس میں عدالت نے شوہر کو اپنی تمام تر جائیداد سابق بیوی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس