چھٹیوں پر گئے میاں بیوی، صبح بیگم ہوٹل سے باہر نکلی تو ساحل کے قریب لوگوں کا ہنگامہ، کیا معاملہ تھا؟ حقیقت معلوم کرنے قریب گئی تو ایسا منظر کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

چھٹیوں پر گئے میاں بیوی، صبح بیگم ہوٹل سے باہر نکلی تو ساحل کے قریب لوگوں کا ...
چھٹیوں پر گئے میاں بیوی، صبح بیگم ہوٹل سے باہر نکلی تو ساحل کے قریب لوگوں کا ہنگامہ، کیا معاملہ تھا؟ حقیقت معلوم کرنے قریب گئی تو ایسا منظر کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کے ساتھ چھٹیاں منانے پرتگال جانے والی برطانوی خاتون ایک صبح ساحل سمندر پر واقع اپنے ہوٹل سے نکلی تواسے ساحل پر لوگوں کو ہجوم نظر آیا، جب وہ لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے کی وجہ معلوم کرنے وہاں پہنچی تو ایسا انکشاف ہوا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سامنے ساحل کی ریت پر اس کے شوہر کی لاش پڑتی تھی جو سمندر میں ڈوب کر موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

وہ ملک جس نے اپنا نام ہی تبدیل کردیا

رپورٹ کے مطابق 66سالہ تھامس گورڈن برطانیہ میں ورسیسٹر شائر کا رہائشی تھا۔ چھٹیوں پر وہ اپنی بیوی کے ہمراہ پرتگال کے ساحل ”پرائیا ڈی میرا“ گیا جہاں ایک صبح جب اس کی بیوی سو رہی تھی وہ نکل کر سمندر میں پیراکی کرنے چلا گیا اور ڈوب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اسے سمندر سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد دی تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ”یہ شخص روزانہ صبح سویرے پیراکی کرتا تھا اور لگتا تھا کہ وہ ماہر پیراک ہے۔ تاہم وقوعے کے روز سمندر کی تیز لہر اسے اپنے ساتھ بہا لے گئی۔“پولیس کے مطابق متوفی کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد اس کی میت ورثاءکے حوالے کر دی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس