آئی فون 7 اور گوگل کا نیا پکسل فون، دونوں میں سے کس کی رفتار دوسرے سے کئی گنا تیز ہے? حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی موبائل تبدیل کرلیں

آئی فون 7 اور گوگل کا نیا پکسل فون، دونوں میں سے کس کی رفتار دوسرے سے کئی گنا ...
آئی فون 7 اور گوگل کا نیا پکسل فون، دونوں میں سے کس کی رفتار دوسرے سے کئی گنا تیز ہے? حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی موبائل تبدیل کرلیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنا سمارٹ فون ”پکسل“ متعارف کروا دیا ہے، اور یہ پہلا فون ہے جو گوگل نے خود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس سمارٹ فون میں مارکیٹ کا سب سے بہترین کیمرہ، میٹل باڈی، دلکش سکرین اور تیز ترین ری چارج ہونے والی بیٹری جیسے خواص شامل ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق پکسل کے ساتھ ایک سپیشل کیبل بھی صارفین کو دی جارہی ہے جس کے ذریعے وہ فوری طور پر پیغامات، ای میلز، رابطہ نمبرز، تصاویر، ویڈیو اور دیگر ڈیٹا کسی بھی آئی فون سے پکسل میں ٹرانسفر کر سکیں گے۔ اس کیبل نے صارفین کے لیے آئی فون آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم سے اینڈرائیڈپر منتقل ہونا انتہائی آسان بنا دیا ہے۔

یو فون نے 11 نومبر سے آئی فون 7 فروخت کرنے کا اعلان کر دیا، ایڈوانس بکنگ جاری

ہر حوالے سے پکسل سمارٹ فون ایپل کے آئی فونز کا مقابلہ کرتا نظر آتا ہے تاہم رفتار میں یہ اس سے کہیں کم ہے۔ ماہرین نے پکسل اور آئی فون 7کی رفتار کا موازنہ کیا ہے جس کے نتائج ایپل کے صارفین کے لیے خوشی کا باعث ہیں۔ٹیکنالوجی فرم ”فون بف“ کے ماہرین نے یہ سپیڈ ٹیسٹ کیا ہے جس میں دونوں فونز میں کئی ایپلی کیشنز بار بار کھول کر بند کی گئیں۔ ماہرین نے نتائج میں بتایا کہ آئی فون 7گوگل کے پکسل فون سے کہیں زیادہ تیز ہے۔اس کے علاوہ ماہرین نے ”گوگل اوکٹین بنچ مارکنگ ٹیسٹ“ بھی کیا جس سے معلوم ہوا کہ آئی فون 7پکسل کی نسبت 3گنا زیادہ تیز ہے۔ اس ٹیسٹ میں آئی فون 7نے 26ہزار 582سکور حاصل کیے جبکہ پکسل صرف 9ہزار 428پوائنٹس تک ہی جا سکا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی