’کبھی بھی اپنی آنکھوں کے ساتھ یہ کام نہ کریں، میں نے کیا تو آنکھ ہی باہر آگئی‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ دنیا کو خوفزدہ کردیا، آپ بھی یہ ایک غلطی کبھی نہ کریں

’کبھی بھی اپنی آنکھوں کے ساتھ یہ کام نہ کریں، میں نے کیا تو آنکھ ہی باہر ...
’کبھی بھی اپنی آنکھوں کے ساتھ یہ کام نہ کریں، میں نے کیا تو آنکھ ہی باہر آگئی‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ دنیا کو خوفزدہ کردیا، آپ بھی یہ ایک غلطی کبھی نہ کریں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل حسن کو دوبالا کرنے کے لئے مصنوعی اشیاءکا سہارا لینے کی روایت مقبول عام ہو چکی ہے اور دیگر عوارض کی آرائش کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے لینز کا استعمال بھی بہت بڑھ چکا ہے۔ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک ایسی ہی شوقین لڑکی کی آنکھ کا مصنوعی لینز نے ایسا حشر کیا ہے کہ جان کر لڑکیاں ان کے استعمال سے تائب ہو جائیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ ”میب مک ہف ہل“ نے لینز پہنے جس سے آنکھوں میں آکسیجن کی اس قدر کمی ہو گئی کہ جب اس نے لینز اتارنے کی کوشش کی تو آنکھ کے عدسے کی اوپری تہہ بھی لینز کے ساتھ ہی باہر آ گئی۔ لڑکی کو ڈاکٹروں نے اندھی ہونے سے تو بچا لیا تاہم نظر کی کمزوری اس کا مقدر ضرور بن گئی۔

10 دن تک 7 سالہ بچے کے کان میں درد، بالآخر ڈاکٹر نے دیکھا تو کان کے اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ ڈاکٹر کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے مرسی سائیڈ کے شہر ویورٹری کی رہائشی ہف ہل نے 12گھنٹے تک لینز پہنے رکھے تھے حالانکہ ڈاکٹروں کی طرف سے وارننگ دی جا چکی ہے کہ کبھی بھی 8گھنٹے سے زیادہ لینز نہیں پہننے چاہئیں۔ہف ہل کا کہنا تھا کہ ”میں ایک رات فلم دیکھ رہی تھی جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے لینز نہیں اتارے جو میں نے صبح کے وقت پہنے تھے۔ میں دوڑ کر اوپر کمرے میں گئی اورلینز اتارنے کی کوشش کی۔ میں نے حماقت کی کہ معمول کی طرح جلدی سے انہیں اتار دیا، حالانکہ جتنا وقت انہیں پہنے ہوئے ہو گیا تھا مجھے احتیاط سے اتارنے چاہئیں تھے۔جب میں نے لینز اتار دیئے تو ایک آنکھ میں معمولی درد ہوا جو چند منٹ میں ہی اس قدر بڑھا کہ ناقابل برداشت ہو گیا۔جس پر میں ہسپتال گئی تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ آنکھ کی اوپر کی پوری تہہ لینز کے ساتھ اتر گئی ہے۔ تب سے مجھے دیکھنے میں شدید مشکل کا سامنا ہے اور براہ راست دھوپ قطعاً برداشت نہیں ہوتی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس