’اسے یہاں لاﺅ اور میرے سامنے لاکر قتل کرو‘ مسلمان لڑکی کوباپ کی خواہش پر قتل کردیا گیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

’اسے یہاں لاﺅ اور میرے سامنے لاکر قتل کرو‘ مسلمان لڑکی کوباپ کی خواہش پر ...
’اسے یہاں لاﺅ اور میرے سامنے لاکر قتل کرو‘ مسلمان لڑکی کوباپ کی خواہش پر قتل کردیا گیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) جنس کی تبدیلی کے لئے آپریشن کروانے کا رجحان مغربی معاشروں سے نکل کر اب پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ گزشتہ دنوں روس میں بھی ایک مسلمان لڑکے نے سرجری کروائی اور لڑکی بن گیا، جس پر اس کے خاندان نے اسے انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار کر اس کی لاش بھی مسخ کر دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایڈم نامی یہ 25سالہ نوجوان روس کے علاقے داغستان کے ایک گاﺅں کا رہائشی تھا۔ کچھ عرصہ قبل وہ ماسکو گیا اور وہاں سرجری کروا کر اپنے مردانہ جنسی اعضاءکٹوا دیئے اور سینے کی بھی سرجری کروا کر لڑکی بن گیا اور اپنا نام رائنہ رکھ لیا۔ بعدازاں اس نے وکٹر نامی ایک شخص سے شادی بھی کر لی۔

نوجوان لڑکے کی واٹس ایپ پر لڑکی سے شرمناک تصویر کی فرمائش، جواب میں خاتون نے ایسی تصویر بھیج دی کہ منٹوں میں پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئی، دیکھ کر آپ بھی حاضر جوابی کی داد دیں گے
رپورٹ کے مطابق ایڈم کے رائنہ بننے کی خبر اس کے مسلمان خاندان پر بجلی بن کر گری اور اس کے باپ نے اپنے دیگر بیٹوں اور خاندان کے افراد سے کہا کہ ”میں اب اسے ایک لمحہ بھی آنکھوں کے سامنے برداشت نہیں کر سکتا۔ اسے یہاں لاﺅ اور میری آنکھوں کے سامنے قتل کرو۔“ رائنہ کی ماں کا بھی کہنا تھا کہ ”میں اسے دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔ میں نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا، مگر کس لیے؟اس لیے کہ وہ بڑا ہو کر خاندان کو رسوا کر دے؟“اس خبر پر گاﺅں کے ایک مفتی نے بھی فتویٰ جاری کر دیا کہ جنس تبدیل کرنا اللہ تعالیٰ کے خلاف احتجاج کے مترادف ہے اور اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

گاﺅں کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ”میں ایڈم کو جانتا ہوں، وہ بالکل لڑکیوں کی طرح چلتا تھا، اس کی آواز بھی لڑکیوں جیسی تھی اور اسے لڑکیوں جیسے لباس پہننا بہت پسند تھا۔ جب اس کی لاش گاﺅں لائی گئی تو وہ اس بری طرح مسخ شدہ تھی کہ میں اسے پہچان ہی نہیں سکا۔ اسے کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا اور چہرے کو بری طرح بگاڑ دیا گیا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -