اس آدمی نے ایپل سٹور میں موجود تمام آئی فون خرید کر کمپنی کے ملازمین کے سامنے ہی توڑ ڈالے، اتنے غصے کی وجہ کیا تھی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اس آدمی نے ایپل سٹور میں موجود تمام آئی فون خرید کر کمپنی کے ملازمین کے سامنے ...
اس آدمی نے ایپل سٹور میں موجود تمام آئی فون خرید کر کمپنی کے ملازمین کے سامنے ہی توڑ ڈالے، اتنے غصے کی وجہ کیا تھی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص ایپل سٹور پر گیا اور ملازمین کے بہتر سروس مہیا نہ کرنے پر برانگیختہ ہو کر ایسا اقدام کر ڈالا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق سٹور کے ملازمین کے نارروا روئیے پر اس شخص نے سٹور میں موجود تمام آئی فونز خریدے اور وہیں سٹور کے فرش پر ملازمین کے سامنے توڑ ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنا خراب ہوجانے والا آئی فون ٹھیک کروانے کے لیے سٹور پر لایا جہاں ملازمین نے اسے کہا کہ یہ فون ٹھیک نہیں ہو سکتا، تمہیں نیا ہی خریدنا پڑے گا۔ اس پر اس کی ملازمین سے تکرار ہوئی اور وہ غصے سے بپھر گیا۔ اس نے سٹور میں پڑے 10آئی فون خریدے اور وہیں انہیں فرش پر ڈھیر کرکے ہتھوڑے سے توڑ ڈالے۔

کیا آپ کو معلوم ہے لفٹ میں بظاہر دروازہ بند کرنے کیلئے لگائے گئے اس بٹن کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

سٹور کے مالک نے اس سٹور کے اندر کوئی چیز توڑنے سے منع کیا تاہم وہ باز نہ آیا اور سٹور کے فرش کو بھی نقصان پہنچا دیا۔ سٹور کے مالک کا کہنا تھا کہ اس شخص نے تمام آئی فونز کا بل کیش میں ادا کیا۔تمام آئی فون ڈبوں سے نکال کر فرش پر رکھے اور ایک ہتھوڑا لے کر سب توڑ ڈالے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس