موٹر وے کی بندش پر وزیر داخلہ کا اظہار برہمی ،بھاری مشنری کے ذریعے فوری رکاوٹیں ہٹانے اور آمد ورفت یقینی بنانے کی ہدائت

موٹر وے کی بندش پر وزیر داخلہ کا اظہار برہمی ،بھاری مشنری کے ذریعے فوری ...
موٹر وے کی بندش پر وزیر داخلہ کا اظہار برہمی ،بھاری مشنری کے ذریعے فوری رکاوٹیں ہٹانے اور آمد ورفت یقینی بنانے کی ہدائت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موٹروے کی تاحال بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو بھاری مشنری کے ذریعے موٹر وے کو فوری طور پر کھولنے اور آمدورفت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق وزیرداخلہ نے موٹر وے کی تاحال بندش پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور موٹروے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بھاری مشنری کے استعمال سے موٹروے سے تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور آمدورفت یقینی بنائی جائے ، موٹر وے بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ، موٹر وے کھول کر عوام کے لئے آسانی پیدا کی جائے ۔واضح رہے کہ حکومتی اعلان کے باوجود ابھی تک موٹر وے سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -