کینیڈا کی حکومت نے البرٹا صوبے میں گیس پائپ لائنوں کے توسیعی منصوبے کی اجازت دے دی

کینیڈا کی حکومت نے البرٹا صوبے میں گیس پائپ لائنوں کے توسیعی منصوبے کی اجازت ...

مونٹریال (اے پی پی) کینیڈا کی حکومت نے صوبے البرٹا میں گیس پائپ لائنوں کے توسیعی منصوبے کی اجازت دے دی ہے جس پر 1.3 ارب کینیڈین ڈالر لاگت آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ماہ میں یہ دوسرا پائپ لائن منصوبہ ہے جس کی وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو کی حکومت نے اجازت دی ہے تاہم منصوبے کی منظوری کیلئے مچھلیوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کی 36 شرائط رکھی گئی ہیں۔ کینیڈین ایسوسی ایشن آف پٹرولیم پروڈیوسرز کے مطابق کینیڈا قدرتی گیس کی پیداوار کے حوالے سے پانچواں بڑا ملک ہے۔

رپورٹ کے مطابق نووا گیس ٹرانسمیشن لمیٹڈ کے منصوبے کے تحت البرٹا میں قدرتی گیس کی 230 کلومیٹر طویل موجودہ پائپ لائنوں کو دوگنا کیا جائے گا اور نئی گیس فیلڈز میں نئی پائپ لائینیں بچھائی جائیں گی جس سے نیٹ ورک کی قدرتی گیس کی فراہمی کی صلاحیت 12.5 ملین کیوبک میٹر یومیہ ہو جائے گی۔

مزید : کامرس