بیجنگ میں 7 بلین ڈالر سے زائد سرمائے سے یونیورسل سٹوڈیو تھیم پارک (ڈزنی لینڈ)کی تعمیر کا آغاز

بیجنگ میں 7 بلین ڈالر سے زائد سرمائے سے یونیورسل سٹوڈیو تھیم پارک (ڈزنی ...

بیجنگ (اے پی پی) چین کے دارلحکومت بیجنگ میں 7 بلین ڈالر سے زائد سرمائے سے یونیورسل سٹوڈیو تھیم پارک (ڈزنی لینڈ)کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تھیم پارک کی تعمیر2020 میں مکمل کر لی جائے گی جس پر 50 بلین یو آن (7.4 بلین ڈالر خرچ ہوں گے۔چین میں امریکی فلم اینڈ ٹی وی پروڈکشن کمپنی ڈریم ورکس اینی میشنز کے پہلا ڈزنی لینڈ رواں سال جون میں شنگھائی میں کھولا گیا جس کی تعمیر پر 5.5 بلین ڈالر لاگت آئی ہے۔ذرائع کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں رواں سال مختلف اقسام کے 21 تھیم پارکس کھولے گئے اور20 زیر تعمیر ہیں۔ ڈریم ورکس اینی میشنز نے ایشیاء میں سنگا پور اور اوساکا میں تھیم پارک بنائے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

مزید : کامرس