28ہزار غیر مستند افرادی قوت کی رجسٹریشن کی جائے گی،عرفان قیصر شیخ

28ہزار غیر مستند افرادی قوت کی رجسٹریشن کی جائے گی،عرفان قیصر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے اکتوبر2016تک 27ہزارغیر مستند افرادی قوت کو(Recognition of Prior Learning-RPL) استاد شاگرد نظام کے تحت ہنر مندی کے سرٹیفکیٹ جاری کر دئیے۔ یہ پروگرام اپریل 2015میں شروع کیا گیا تھا اور اس پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے استاد شاگرد نظام کے تحت شارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ،عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، مقصود احمد ،مصطفی کمال پاشا، وحید اصغر، عائشہ قاضی، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں رواں مالی سال کے دوران 28ہزار غیر مستند افرادی قوت کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں15ٹریڈز میں غیر مستند افرادی قوت کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 8نئے ٹریڈز بھی شامل کئے جا چکے ہیں۔اس پروگرام کوملکی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ غیر مستند افرادی قوت کومتعلقہ ٹریڈ میں تھیوری اور پریکٹیکل ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ہرغیر مستند ہنر مندافراد متعلقہ ٹریڈ میں رجسٹریشن حاصل کر سکتے ہیں۔
غیر مستند افرادنے ٹیوٹا اداروں سے تربیت حاصل نہیں کی انکومفت رجسٹریشن کے ذریعے سرکاری سرٹیفکیٹ فراہم کیا جاتاہے۔

مزید :

کامرس -