جاپانی الیکٹرونکس کمپنی ’’سونی‘‘ کے خالص منافع میں 78 فیصد کمی

جاپانی الیکٹرونکس کمپنی ’’سونی‘‘ کے خالص منافع میں 78 فیصد کمی

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی الیکٹرونکس کمپنی ’’سونی‘‘ کے خالص منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 78 فیصد کمی ہوئی۔ سونی حکام نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ ستمبر تک کی پہلی ششماہی کے دوران خالص منافع 26 ارب ین رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 78 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونی کے خالص منافع میں کمی کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور بیٹری یونٹ کی سیلز میں کمی ہے۔

مزید : کامرس