کویت کی حکومت کا 2020 تک ہر قسم کی سبسڈی کو ختم کرنے کا اعلان

کویت کی حکومت کا 2020 تک ہر قسم کی سبسڈی کو ختم کرنے کا اعلان

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کی حکومت نے 2020 تک ہر قسم کی سبسڈی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کویتی حکومت نے تمام پبلک سبسڈیز کے جائزے کے لئے ایک کمشن تشکیل دیدیا ہے جو اس سلسلے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔اعلان کے مطابق 2020 تک تمام قسم کی عوامی مراعات مرحلہ وار ختم کر دی جائیں گی اور یہ عمل بتدریج ہو گا جو آئندہ سال سے شروع ہو سکتا ہے۔کویت کے جاری بجٹ میں پبلک سبسڈی اور سماجی ایڈ کی مد میں3 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔گذشتہ ماہ کویت کی پارلیمنٹ نے پٹرول پر سبسڈی ختم کر دی تھی۔کویت کو آئندہ سال کے مالی بجٹ کے لئے 29 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔

مزید : کامرس