چین کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں 2 سال کی بلند ترین سطح پر

چین کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں 2 سال کی بلند ترین سطح پر

بیجنگ (اے پی پی) چین کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں رواں سال اکتوبر کے دوران 2 سال کی بلند ترین سطح پر رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی شماریات بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) ستمبر کی سطح 50.4 سے بڑھ کر 51.2 ہو گیا جوکہ جولائی 2014ء کے بعد پی ایم آئی کی بلند ترین سطح ہے۔ بلوم برگ نیوز کے سروے میں اقتصادی ماہرین نے اکتوبر کے دوران پی ایم آئی 50.3 رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ این بی ایس کے تجزیہ کار ژاؤ چنگ ہی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پیداوار اور مارکیٹ ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم عالمی شرح نمو میں سست وری کے باعث درآمدات و برآمدات تاحال دباؤ کا شکار ہیں۔

مزید : کامرس