فرانس ، دبئی میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

فرانس ، دبئی میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے فرانس میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق یہ نمائش آئندہ سال 2 سے 7 فروری تک منعقد ہوگی۔ نمائش میں شرکت سے برآمد کنندگان کو بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری مراسم بڑھانے میں مدد ملے گی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند برآمد کنندگان سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق یہ نمائش آئندہ سال 30 جنوری سے 2 فروری تک منعقد ہوگی۔ نمائش میں سرجیکل آلات، ادویات، ہسپتالوں کا فرنیچر اور دیگر سامان فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزید : کامرس