آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا شرح سود 1.50 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا شرح سود 1.50 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار رکھنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر شرح سود 1.50 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بی اے کے گورنر فلپ لووے نے بورڈ کے ماہانہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں پالیسی کو برقرار رکھنے کا موقف معیشت کی پائیدار ترقی سے مطابقت رکھتا ہے اور اس سے افراط زر کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر کی شرح تبادلہ 76.2 امریکی سینٹ سے بڑھ کر 76.5 امریکی سینٹ ہو گئی۔

مزید :

کامرس -