پنجم اور ہشتم کے محکمانہ امتحان کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پنجم اور ہشتم کے محکمانہ امتحان کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع ...

لاہور(خبرنگار) پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر ملک خالد محمود کی زیرصدارت ہوا جس میں شیخ لطیف،الحاج فیاض احمد،محمد امتیاز،ہارون شاہ،حافظ زبیر،محمد عثمان ،عامر نسیم ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ای ڈی او ایجوکیشن ہال روڈلاہور پنجم اور ہشتم کے محکمانہ امتحان کے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کریں کیونکہ کثیر تعداد میں تعلیمی ادارے داخلے جمع نہیں کروا سکے اس لئے تاریخ داخلہ میں توسیع لازم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سکول داخلہ فارم جمع کروا سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4