چائنیز طلباء کا وفد 14روزہ تعلیمی دورہ پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچ گیا

چائنیز طلباء کا وفد 14روزہ تعلیمی دورہ پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچ گیا

لاہور(خبرنگار)چائنیز طلباء کا وفد 14روزہ تعلیمی دورہ پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پہنچ گیا۔پاکستان افیئرزکے موضوع پر10روزہ شارٹ کورس میں شرکت کریں گے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ اور سینٹر فار ایکسی لینس ان چائنہ سٹڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے گزشتہ روز چائنیز طلباء کے وفد کا جی سی یو میں استقبال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ وفد کو دورہ پاکستان کے دوران تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،چائنیز طلباء تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ مختلف کلچرل پروگرامز میں بھی شرکت کرتے رہیں گے۔

ان 10چائنیز طلباء کا تعلق چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز سے ہے اور یہ جی سی یو کے ساتھ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے معاہدے کے تحت پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4