یو ای ٹی کا کانووکیشن 8نومبر کو ہوگا
لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا 23واں کا نووکیشن 8نومبر2016ء کو یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوآنہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جس میں سیشن2011اور 2012کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم بی اے، ایم ایس سی اور بی ایس سی کے طلباء کو جنہوں نے 18جنوری 2016کومنعقد ہونے والے گزشتہ 22ویں کانووکیشن کے بعد فارغ التحصیل طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گیس سلسلے میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیااور حتمی شکل دے دی گئی۔