بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا کینال روڈ پر احتجاج روڈ بند کردی
لاہور(خبرنگار) بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ طلباء و طالبات نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے کہا کہ ان کی ڈگریاں روک لی گئی ہیں اور جب تک وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں آئیں گے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں کریں گے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے کینال روڈ پر دھرنا دئیے رکھنا اورطلبات و طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود تین سال سے ڈگریاں نہیں دی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مداخلت کر کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔