ایک بار پھر عمران خان نے ثابت کردیا وہ سیاسی لیڈر نہیں ہیں،حافظ زبیر

ایک بار پھر عمران خان نے ثابت کردیا وہ سیاسی لیڈر نہیں ہیں،حافظ زبیر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر احمد کار دار نے کہا ہے کہ ایک بار پھر عمران خان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک سیاسی لیڈر نہیں ہیں وہ اتنی مرتبہ یو ٹرن لے چکے ہیں کہ عام آدمی انہیں اب ایک یوٹرن خان کہنے پر مجبور ہو چکا ہے عمران خان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سیاست سیکھیں یہی ان کے لئے بہتر ہو گا وگرنہ ان کی جماعت ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک پریشر گروپ بن کررہ جائے گی ۔ مرزا الیاس اور افضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر احمد کاردار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بار بار یو ٹرن لیکر پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت نہیں بننے دے رہے ہیں۔

اور سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کا مذاق اڑا رہے ہیں ان کے کارکنوں نے آنسو گیس کے شیل کھائے دو کارکنوں کے شہید ہونے کی بھی خبریں گردش کررہی ہیں اسلام آباد کے عوام کو ان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا اور وہ ان سب باتوں کے باوجود دو نومبر کو اظہار تشکر کے طور پر منانے جا رہے ہیں جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پیپلز پارٹی میں آ جائیں ہم ان کے جذبات کی قدر کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4