سپریم کورٹ بار کے انتخابات ،رشید رضوی کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے،مدثر اسرار

سپریم کورٹ بار کے انتخابات ،رشید رضوی کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے،مدثر ...
 سپریم کورٹ بار کے انتخابات ،رشید رضوی کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے،مدثر اسرار

  

لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں رشید رضوی کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے ۔ا مید ہے کہ نو منتخب صدر وکلا برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور بار اور بینچ کے مابین بہترین رابطے کا ذریعہ بنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی سیکرٹری پاور گروپ آف لائرز مدثر اسرار نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے موقع پر نظم و نسق کو یقینی بنانے اور ہر قسم کی بد امنی سے اجتناب کرنے پرتمام جماعتوں کے امیدوار اور انکے حامی مبار کباد کے مستحق ہیں ۔جبکہ ہارنے والے امیدواروں کی جانب سے کھلے دل سے نتائج کو تسلیم کرنے سے ایک پر امن اور مہذب معاشرے کی عکاسی ہوئی ہے اور امید ہے آئندہ بھی یہ روایت برقرار رکھی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4