پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداروں کا انتخاب،رانا تنویر چیئرمین منتخب

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداروں کا انتخاب،رانا تنویر ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی ضلعی سطح پر باڈی کے عہدیداروں کا انتخاب۔ سروسز ہسپتال میں پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا ۔ صوبائی چیئرمین یوسف بلا کے مطابق میو ہسپتال کے رانا تنویر کو لاہور ڈویژن کا چیئرمین، سروسز ہسپتال کے ارشد بٹ کو صدر اور سمبز کالج کے رضوان اعجاز کو جنرل سیکرٹری ، علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال سے ظفر اللہ کو سینئر نائب صدر، لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے عمران گجر کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ ۔

بعد ازاں صوبائی چیئرمین کی موجودگی میں صوبائی صدر تنویر بھٹی نے ضلعی منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

اس موقع پر عبدالمجید، راؤ ریاض، لیاقت مسیح، منیر مسیح، راشد گجر، چودھری وسیم، عمران گجر، لالہ اسلم، چودھری عبدالعزیز جٹ،رحمت سندھو، رانا پرویز، حاجی پرویز و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4