یو سی 109کے میاں حاکم علی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

یو سی 109کے میاں حاکم علی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

لاہور(پ ر)یو سی 109 حمزہ پارک کے سیاسی رہنما میاں حاکم علی رحمانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔جس میں سید شرافت علی ہاشمی، میاں محمدا مین، حاجی محمد یوسف میاں بنیامین ، ڈاکٹر محمد یار ، میاں محمد اشرف ، میاں آصف ، امجد شہاب غوری و دیگر نے شمولیت کی ۔ تقریب میں ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے حمزہ پارک کیلئے 2کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا اعلان بھی کیا ۔ تقریب سے چیئر مین یو سی 109پرویز اقبال جٹ وائس چیئر مین ملک کاشف حسین یو سی 102 کے چیئر مین ملک یاسر اشرف نمبردار نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4