تحریک انصافکرپشن کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلی ہے،زمان نصیب

تحریک انصافکرپشن کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلی ہے،زمان نصیب
 تحریک انصافکرپشن کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلی ہے،زمان نصیب

  

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما ملک زمان نصیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عمران خان اور پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے میدان میں نکلی ہے ۔سپریم کورٹ نے بھی پی ٹی آئی کے کرپشن کیخلاف موقف کو تسلیم کرتے ہوئے پانامہ لیکس پر تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس پرپوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے اس لئے اپنے قائد عمران خان کے اعلان کے مطابق آج پوری قوم کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تحقیقات شروع ہونے پر یوم تشکر منائے گی اور جس دن کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی ہو گی اس دن یوم نجات منایا جائیگا، ملک زمان نصیب نے کہا کہ پوری قوم کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

اب وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور کرپٹ حکمران ماضی کا حصہ بن جائینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4