پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے کاروبار ماند پڑ گئے ہیں،شیخ عبدالمنان
لاہور (پ ر) پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹس ایسو سی ایشن کی کسٹمز اینڈ اینٹی سمگلنگ کمیٹی کے چیر مین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بڑھتی ہو ئی سیاسی کشیدگی سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ صوبوں کے درمیان زمینی راستے بند ہونے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ بازار ویران ہیں تو صنعتی شعبہ پوری پیداواری صلاحیت سے کام نہیں کر رہا۔ ملک کی پہلے ہی معاشی و اقتصادی ترقی کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال سے پچھلے پانچ دنوں میں راستے بند ہونے کی وجہ سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔خراب سیاسی صورت ھال کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کا سوچ بھی نہیں سکتے لہذا سیاست دان ہو شن کے ناخن لیں اور ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر باہمی اختلافات بھلا کر عوام کی بہتری کیلئے متحد ہو جائیں۔
وگرنہ ملک کو ناقبال تلافی نقصان کا خطرہ ہے ۔