مولانا مفتی حمیداللہ جان کے انتقال پراظہار تعزیت

مولانا مفتی حمیداللہ جان کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور(خبر نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،پیرمیاں محمد رضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدمحمود،مولانا قاری ظہورالحق اور دیگر علماء کرام نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مفتی،جامعۃ الحمید لاہور کے بانی و مہتمم شیخ الحدیث مولانا مفتی حمیداللہ جان کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی صاحب کی وفات سے ملک عزیزایک جید عالم دین اور عالم باعمل سے محروم ہو گیا ہے ۔

۔علماء کرام نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورلواحقین کے لیے صبرجمیل جمیل کی دعا کی۔علماء کرام نے حضرت مفتی صاحب مرحوم کو انکی دینی و مذہبی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب نے ساری زندگی علاء کلمۃ اللہ اور علم دین کی ترویج واشاعت میں گزاری،انکی دینی اور مسلکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4