جماعت اہلسنّت آئندہ ماہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کرے گی

جماعت اہلسنّت آئندہ ماہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کرے گی

لاہور (خبر نگار خصوصی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اہلسنّت اگلے ماہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس اور ملتان میں اسلام زندہ باد کانفرنس منعقد کرے گی۔ پاکستان کے حالات کرنا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ حکومت اور اپوزیشن بے معنی محاذ آرائی چھوڑ کر عوام مسائل پر توجہ دیں۔

نظام مصطفی کا نفاذ ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی قیادت میں ملاقات کرنے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ جماعت اہلسنّت صوفیاء کے ماننے والوں کو متحد اور منظم کرے گی۔ اگلے سال مینار پاکستان گراؤنڈ میں ملک گیر لبیک یار سول اللہ سنی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جماعت اہلسنّت حقوق اہلسنّت کے تحفظ کیلئے جدوجہد تیز کرے گی۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔حکومت شریعت نافذ کر کے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4