گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، حامد رضا

گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، حامد رضا

لاہور (خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ سیاسی بحران کا حال صرف نواز شریف کا استعفیٰ ہے۔ گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ حکومت نے راستے بند کر کے عوام کو ذلت اور اذیت سے دوچار کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے 500عہدیداران و کارکنان کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔

پٹ حکومت کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانا جمہوریت کی خدمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کیا گیا اپنے بیان میں کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وفاق اور خیر پختونخواہ کی لڑائی کا ماحول بنا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ فوج کو بدنام کرنے والی حکومت ناقابل برداشت ہے۔ نواز شریف ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔ حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈے ہماری آواز نہیں دبا سکتے۔ شریف خاندان خود کو بچانے کیلئے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل2نومبر کے جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی۔ صرف فوج کے خلاف خبر شائع کروانے والوں کو پکڑا جائے۔ کرپٹ سیاستدانوں کو سیاست بدر کرنا ضروری ہے۔ حکومت نے بلاوجہ سڑکیں، لاری اڈے اور پٹرول پمپ بند کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ عمران خان کی للکار اور یلغار سے کرپٹ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں نواز شریف کی بادشاہت نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4