احتجاج سب کا آئینی اور جمہوری حق ہے،پروفیسر محبوب

احتجاج سب کا آئینی اور جمہوری حق ہے،پروفیسر محبوب

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صو بائی رہنماء و ٹکٹ ہو لڈر پروفیسر محبو ب نے کہا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی باتیں کرنے والے بھاتی وزیر اعظم مودی اور ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا ہے کہ احتجاج سب کا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن دنیا کے کسی فلاسفر نے ریاست بند کرنے کو جمہوری نہیں کہا۔

، نام نہاد سیاستدان کس آئینی حق کی بات کررہے ہیں۔پروفیسر محبو ب نے نیا کہ سیاسی مسکین عمران خان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، لیگی قیادت پر لگائے گئے الزامات پر اب انہیں عدالتوں میں ثبوت پیش کرنے ہونگے جو کہ وہ نہیں کرسکیں گے۔ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ان مشکل فیصلوں کی کی بدولت ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند ختم ہوچکی ہے سیاسی مسکین یہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں لہذا عوام آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4