سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے 10افراد کے کیس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے 10افراد کے ملزمان کو سزائیں دلوانے کے لئے استغاثہ دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے کمیشن کی رپورٹ منگوانے کی استدعا کی تھی جو عدالت نے خارج کردی، ادارہ منہاج القرآن کے وکلا ء نے موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی گئی ہے جس پر فل پنچ بنایا گیا ہے۔ عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو وکلا نے عدالت سے استغاثے میں بحث کرنے کے لئے مہلت طلب کی ، اورعدالت کوبتایا گیا کہ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں کیس کے حوالے سے متفرق درخواست دائر کرنی ہے تاہم مہلت دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4