پی ٹی آئی کے زیر حراست کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کردیا گیا

پی ٹی آئی کے زیر حراست کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لینے پر سیشن کورٹ میں حبس بے جا کی دائردرخواستوں پرپولیس نے کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کرکے ان کے نظربندی کے احکامات عدالت میں پیش کردیئے جس پر عدالت نے ملزمان واپس پولیس کے حوالے کرنے دیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام کی عدالت میں تحریک انصاف لائرفورم لاہور کے نائب صدر مہر عابد حنیف اور اکبرگجرایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے ورکروں کو گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھنے پر رہائی کے لئے درخواستیں دائر کیں، جس پر عدالت نے سبزہ زار اور لٹن روڈ پولیس کو حکم دیا کہ ورکروں کو پیش کیا جائے۔

، عدالت میں ورکر پیش کئے گئے، اس دوران پولیس نے عدالت میں ڈی سی او کی طرف سے 14روز کے لئے نظربند کرنے کے احکامات بھی پیش کردیئے۔

جس کو دیکھنے کے بعد عدالت نے کارکنوں کو نظربند کرنے پر ان کو واپس پولیس کے حوالے کردیاہے،اس حوالے سے تحریک انصاف کے وکلا ء کا کہنا ہے کہ وہ عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررہے ہیں۔