عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتے ہیں،کامران سیف

عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتے ہیں،کامران سیف

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ علی بابا اور چایس چور کا احتساب ہونا ہی ہو گا۔عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتے ہیں موجود حکمران اقتدارہاتھوں سے نکلتادیکھ کر بوکھلاہت کا شکار ہو گئی ہے۔انہوں نے کہ پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج آنسو گیس ظلم ہےَ ۔جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں نے پر امن مظاہرین پر دھاوابولا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور بے جا تشدد کرنے سے عوام کی ہی جیت ہو گی ۔میاں کامران سیف نے کہاق لیگ چودھری پرویز کے حکم ہر حکمرانوں کے ایوان اور درودیوار کی اینٹ بجا دے گی۔

پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں گرفتار کرنا جمہوری نظام میں نہیں ہوتا ہمارے حوصلے بلند ہیں جیل جانے سے نہیں درتے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے جمہوری اصولوں پر قائم ہیں۔ حکومت کارکنوں کی گرفتاریاں بند کرے اور گرفتار کارکننان کو فی الفور رہا کرے اور ہمارے مطالبات منظور کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4