صحافی کالونی ایف بلاک کی جدوجہد کے ممبران اور پروگریسو قائدین کے اعزاز میں تقریب

صحافی کالونی ایف بلاک کی جدوجہد کے ممبران اور پروگریسو قائدین کے اعزاز میں ...

لاہور (پ ، ر)صحافی کالونی ایف بلاک کی جدوجہد کے نمایاں ممبران اور پروگریسو قائدین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس عبدا لمجید ساجد نائب صدر پریس کلب کی صدارت میں عثمانی ہال میں منعقد ہوا۔جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیر افضل بٹ نے سرانجام دئیے جبکہ اس موقع پرممبر گورننگ باڈی جواد احمد رضوی ، محسن علی کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔اجلاس سے خطاب میں نائب صدر عبدالمجید ساجد نے کہا کہ ایف بلاک حصول کے حوالے سے اللہ پاک نے ہمار ا بھرم رکھا۔ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے پروگریسو قائدین معین اظہر، سلمان غنی ، اعظم چوہدری نے پہلے بھی بے شمار کام کئے اور اب بھی کرتے رہیں گے۔ جلد پروگریسو گروپ بی بلاک کے متاثرین کو بھی انکے پلاٹوں پر قابض کروائے گا اور متبادل پلاٹ کے حامل ممبران کو ان کی الائٹمنٹ کروائے گا۔

۔اس موقع پرممبر گورننگ باڈی جوا داحمد رضوی اور محسن علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بلاک کاز ہم سب متحد ہیں اور ممبران کی آباد کاری تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔ ایمر ا سیکرٹری آصف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی لیڈر کو ورکر نواز ہونا چاہیے ورکر کش نہیں ماضی میں ایف بلاک ممبران کو تین مرلے سے محروم کرنیوالے کس طرح صحافی دوست ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔سینئر صحافی خواجہ ریاض اویس نے کہا کہ ہم ایف بلا ک کاز پر ہم کل بھی متحد تھے آج بھی متحدہیں۔ اجلاس سے آصف علی پوتا، زاہد شفیق طیب، قاضی طارق اور دیگر نے بھی خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4