جناح ہسپتال کے مختلف شعبوں کی اپ گر یڈ یشن، ڈینٹل ہسپتال میں 23نئے یونٹ لگانے کا فیصلہ

جناح ہسپتال کے مختلف شعبوں کی اپ گر یڈ یشن، ڈینٹل ہسپتال میں 23نئے یونٹ لگانے ...

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )جناح ہسپتال اور ڈینٹل ہسپتال کی سنی گئی، محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر نے جناح ہسپتال کے مختلف شعبوں کو اپ گریڈ کرنے اور لاہور ڈینٹل ہسپتال میں نئے یونٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جناح کے کارڈیالوجی، کارڈیک اور شعبہ آرتھو کے آپریشن تھیٹر کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر 28 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئے گی، آپریشن تھیٹر میں جدید مشینری اور آلات رکھیں جائیں گے تاکہ سرجری کے سسٹم کو بہتر کیا جاسکے۔اس کے علاوہ محکمہ صحت نے لاہور کے ڈینٹل ہسپتال میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے 23 نئے یونٹ لگانے کا فیصلہ بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1