حکمران جمہوراورجمہوریت سے انتقام لے رہے ہیں،اشرفبھٹی

حکمران جمہوراورجمہوریت سے انتقام لے رہے ہیں،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران جمہوراورجمہوریت سے انتقام لے رہے ہیں۔پاناما لیگ کا بدترین سیاسی انتقام انہیں انجام سے نہیں بچا سکتا ۔ حکمران اپنے اوپرعائدہونیوالے الزام کا تسلی بخش جواب دینے کی بجائے انتقام پراترآئے ہیں۔چاروں صوبوں میں ایمرجنسی کاماحول ہے ،شہری ایک شہرسے دوسرے شہرآجانہیں سکتے۔حکمرانوں کے آمرانہ ہتھکنڈے جمہوری روایات کی نفی کررہے ہیں ۔ اسیرسیاسی کارکنان کوفوری رہاکیا جائے جبکہ شاہراہو ں پرسے کنٹینرز ہٹائے جائیں اگرحکمران شہریوں کی زندگی میں آسانیاں پیدانہیں کرسکتے تودشوار بھی نہ کریں وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1