پانامہ لیکس کے انکشافات پر ہی پیپلز پارٹی نے حساب مانگنا شروع کردیا تھا، میاں ایوب

پانامہ لیکس کے انکشافات پر ہی پیپلز پارٹی نے حساب مانگنا شروع کردیا تھا، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیراعظم اور مرکزی رہنما پیپلز پارٹی میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جب پانامہ لیکس کے انکشافات سامنے آئے تھے تو پیپلز پارٹی نے اس وقت سے ہی (ن) لیگ سے اس کا حساب مانگنا شروع کردیا تھا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سب سے پہلے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خود کو احتساب کے لئے پیش کریں لیکن ہم نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کبھی بھی کوشش نہیں کی تھی نہ ہی کریں گے پیپلز پارٹی جمہوریت کی محافظ جماعت ہے۔

اور جمہوریت کو بچانے کی خاطر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے بیٹھ ہی جانا تھا تو جب پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے کہہ رہی تھی کہ اسلام آباد کو بند کرنا مناسب نہیں ہے تو انہوں نے اس وقت ہمارے چئیرمین کے مشورے کو کیوں نہیں مانا تھا اب کیوں وہ اتنا آگے جا کر اور قوم کو ایک قرب میں مبتلا کر کے واپس آ گئے ہیں انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک سیاسی لیڈر بننے کے کسی بھی طرح سے اہل نہیں ہیں انہیں آصف علی زرداری کی شاگردی اختیار کر لینی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1