اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود حکومت رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے،ڈاکٹر شاہد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود حکومت رہنماؤں کو گرفتار کررہی ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)سر براہ میڈیا ٹیم تحریک انصاف پنجاب و مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود حکومت کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے ۔قانون بنانے والے خود قانون شکن بن چکے ہیں پی ٹی آئی کے جنون کے سامنے کوئی طاقت بند نہیں باند ھ سکتی پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے جمہوری اور آئینی راستہ اختیار کیا ۔

لیکن میاں صاحبان نے دل میں چور ہونے کے باعث مسلسل لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے تحقیقات کا سامنا کرنے سے گریز کیا اور اپوزیشن جماعتوں کے ٹی اوآرز کو بھی در خوئے اعتنا ء نہیں سمجھا جس کے باعث پی ٹی آئی عوامی تحریک چلانے پر مجبور ہوگئی انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام فیصلہ کر چکے ہیں اور اب کرپشن کے خلاف ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیا د پر واضح لکیر کھینچ دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو بند کرنے کی کال دی لیکن حکومت نے خوف کے مارے پورے ملک کو بند کردیا ہے ۔پارٹی رہنماؤں کو بلا وجہ گرفتار کیا جارہا ہے ۔نواز شریف جلد اسلام آباد سے فرار ہونے والے ہیں ۔لیکن احتساب کے بغیر اب ان کو ملک سے راہ فرار اختیار نہیں کردینگے انہوں نے مز ید کہا کہ خیبر پختون خواہ کا راستہ روک کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے اور حکومت کے اس اقدام سے وفاق کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک چار اکائیوں پر مشتمل ہے اور ہر اکائی کو برابری کے حقوق حاصل ہیں وزیر داخلہ ہمیشہ اپنے اپ کو اصول پسندی اور ایمانداری کا چمپین گردانتے ہیں مگر اب ان کی اصول پسندی اور ایمانداری کہاں ہے کہ جب خواتین تک کو نہیں بخشا جا رہا اور ان کی سرعام تذلیل کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1