پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے جاری 80گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے جاری 80گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 643مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16دکانداروں کے چالان کیے جبکہ15,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔

اور مجموعی طور پر80افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1