وزیر اعلیٰ کے پی کے اپنے حلف کی پاسدار ی کریں،رانا ارشد

وزیر اعلیٰ کے پی کے اپنے حلف کی پاسدار ی کریں،رانا ارشد

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ احتجاج کر نے والے کے پی کے نام نہاد باغی وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داری اور صوبہ کی بہترین خدمت کے لئے قوم اور ملک کو دیئے گئے آئینی حلف کی پاسداری کرنا چاہئے۔انہوں نے قانون کی جس انداز میں خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے دارالخلافہ پر صوبہ کی تمام مشینری کو اپنا ذاتی آلائے کار بنا کرجس طرح سے اسلام آباد پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی ان کی اس حرکت سے قوم اوردیگر ممالک میں بیٹھے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔وہ اپنے آپ کو اب کس منہ سے پاکستانی کہلوانے کا حق رکھتے ہیں۔ان کی اس حرکت سے اب ہر پاکستانی انہیں غدار کہنے کا حق رکھتا ہے۔قوم انہیں حکومتی مشینری کے غلط اور ذاتی استعمال پرمعافی نہیں دے گی اور ان سے اس حرکت بارے لا زمی پوچھ گچھ کر یگی قوم نے ان لوگوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے کہ یہ فتنہ ساز اور دوغلی پالیسی بنا کر ترقی کے پہیے کو کس انداز میں ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1