مسلم لیگ ن مکا فات عمل کا شکار ہے،نصیر احمد ، شیخ علی سعید
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ممبر پنجاب کونسل شیخ علی سعید کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، چوہدری وقاص پرنس، عثمان الحق قریشی، اختر شاہ ، سید احمیر عاصمہ اکرام، نے کہا کہ مسلم لیگ ن مکا فاتی عمل کا شکار ہے بطور وزیر اعظم نوا زشریف نے جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کرپشن کے جھوٹے مقدمات قائم کیے اور مخصوص لابی کے ذریعے پیپلز پارٹی کے قائدین کی کردار کشی کی گئی غیر جمہوری قوتوں کے ایماء پر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا شہبا ز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ منتخب صدر اور وفاقی حکومت کے خلاف توانائی بحران کو ایشو بنا کر جلسے کیے اور جلوس نکالے اور سرکاری املا ک کی توڑ پھوڑ کی گئی اور منتخب صدر اور وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی آج مسلم لیگ (ن) مکافات عمل کا شکار ہے اس نے جو فصل بیجی تھی وہ تیار ہو چکی ہے اور خود اپنے ہاتھوں سے کاٹ رہے ہیں مسلم لیگ (ن ) کی پاناما لیکس کے ذریعے کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ وفاقی حکومت کے خلاف بغاوت کر چکا ہے ۔ ڈان لیکس کے باعث مسلم لیگ ن کی حکومت کی محب و طنی مشکوک ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت منافقانہ طر ز سیاست تر ک کر کے جمہوری اقدار کو اپنائے اور اپوزیشن کے TORs منظور کر ے کرپشن کے خلاف اپوزیشن کے بل کو قومی اسمبلی میں منظور کرے تاکہ آئندہ کسی کو بھی کرپشن کرنے کی جرات نہ ہو اور ملک سے افراتفری کا خاتمہ ہو سکے۔