جمہوریت کے دور میں عوام کی سوچ پر پہرے کیوں ہیں،الطافشاہد

جمہوریت کے دور میں عوام کی سوچ پر پہرے کیوں ہیں،الطافشاہد

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس ایجنڈا نہیں مگرانہوں نے ڈنڈا اٹھالیا ،شاہراہوں پرہونیوالی ڈنڈاگردی اورغنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔اگرملک میں جمہوریت ہے توعوام کی سوچ پرپہرے کیوں ہیں۔انہیں کرپشن کیخلاف پرامن احتجاج سے کیوں روکاجارہا ہے۔ پی ٹی آئی سے شاید اسلام آبادبندنہ ہوتا مگرحکمرانوں نے یہ کام بخوبی انجام دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے تو2نومبر کواسلام آبادبندکرنے کااعلان کیا تھا مگرحکومت نے 30 اکتوبرکواسلام آباد بندکردیا جبکہ ہزاروں سیاسی کارکنان بھی بندکردیے گئے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے پر زوراندازمیں حکمرانوں کی انتقامی روش اوربدانتظامی کی مذمت کرتے ہوئے جمہوری اقدار کاعلم بلندکردیاوہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1