ملک دشمنوں کو جمہوریت یرغمال نہیں بنانے دیں گے،شیراز باؤ

ملک دشمنوں کو جمہوریت یرغمال نہیں بنانے دیں گے،شیراز باؤ

لاہور(پ ر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے رہنما شیراز باؤ بشیر نے کہاہے کہ عمران خان جمہوریت اور ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں وہ انتشار پیدا کرکے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ کے ہاتھوں جمہوریت کو یرغمال نہیں بننے دے گی اور قوم کو جلد ہی ناچ گانوں پر مبنی سٹیج ڈراموں سے نجات دلا دے گی ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصافسیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک انتشار اورڈانس پارٹی بن چکی ہے جس کے دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے فحاشی و عریانی اور انتشار کو فروغ ملتا ہے اسی لئے محب وطن عوام نے عمران خان کو عام انتخابات ‘ بلدیا تی الیکشن اورضمنی انتخابات میں مسترد کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1