آمرانہ پالیسیوں نے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کردی،ذکر اللہ مجاہد

آمرانہ پالیسیوں نے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کردی،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ حکومت کی آمر انہ پالیسیوں نے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر دی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تازہ ملکی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے کے لیے خون ریزی کررہا ہے اور دوسری طرف ملک میں سیاسی انتشار اور حکمرانوں کے ریاستی طاقت کے ا ستعمال نے ملکی صورتحال کو سنگین کر دیا ہے اور سرحدوں پر کھڑے دشمن نے اپنی جارحانہ کاروائیوں کو مزید تیز کر دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی طرز نظام ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں امن و امان کے لیے شریعت محمد ی ؐ کو نافذ کیا جائے جب تک ملک میں شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک بدامنی ، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانوں اور لیٹروں کے طرز حکمرانی نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ، جرائم ، دہشتگردی اور قرضوں کی دلدل میں ڈبو رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام اب موجودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اوررپر نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1