البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ڈرائیورز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ڈرائیورز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

لاہور( جنرل رپورٹر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ڈرائیورز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ٹریفک پولیس ٹرینرز نے شرکاء کو مفید لیکچر دئیے، عمل پیرا ہو کر کام میں بہتری لائیں گے، ڈرائیور عملہ البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ڈرائیورز کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی زیرِ نگرانی دو روزہ تربیتی ورکشاپ منگل کے روز اختتام پذیر ہوگئی۔ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصدڈرائیور حضرات کوحادثاتی صورتحال میں ڈر ا ئیونگ کے اہم اصولوں سے روشناس کرانا اور بہتر حکمت عملی سے حالات پر قابو پانے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔لاہور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر معظم علی ،انسپکٹر نازیہ باقر اور عاصمہ نورین نے خصوصی لیکچر دئیے ۔ ڈرائیورز اور سینٹری عملے نے ورکشاپ میں بھرپور حصہ لیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کے علاوہ البیراک کے جنرل منیجر آپریشنز مراد شینگر، سینئر منیجر آپریشنز حسین کارتال ، منیجر کمیونیکیشنزنعیمہ سعید، منیجر ایچ آر حسن مہدی اور منیجر ہیلتھ اینڈ سیفٹی ملک حامد بھی ورکشاپ میں شریک تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1