نواز شریف اقتدار بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،عبدالعلیم خان

نواز شریف اقتدار بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف گورباچوف بن چکے ہیں وہ اپنا اقتدار اور کرپشن کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطا ب کے دوران کیا۔ عبدالعلیم خان نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے اقدام کو خوش آئند قراردے کرپی ٹی آئی کے کارکنوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اپنی کرپشن اور اقتدار بچانے کیلئے نفرت کے جو بیج بو رہے ہیں کل کو ان کی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمرانوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور خیبر پختونخوا کے کارکنوں پر کریک ڈاؤن کر کے خیبر پختونخوا کے عوام کو انتہائی منفی اور نفرت انگیز پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکمرانوں کے ظلم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن غیر مسلح اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -