غیر یقینی کی صورتحال سے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے،محمود الحسن خان

غیر یقینی کی صورتحال سے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے،محمود الحسن خان
 غیر یقینی کی صورتحال سے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے،محمود الحسن خان

  

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور گلاس ایسو سی ایشن شیشہ مارکیٹ کے صدر محمو د الحسن خان نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی کشیدگی ، امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور انر جی کرائسز کے باعث غیر ملکی سر مایہ کاروں نے پاکستان میں سر مایہ کاری سے ہاتھ روک لیا ہے اور کئی ایک ایمپورٹڈ گلاس تیار کر نے والی کمپنیوں نے پاکستان کے بیوپاریوں سے لین دین کر نے سے اجتناب کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لو کل و ایمپورٹڈ گلاس تیار کر نے والی دو بڑی کمپنیاں طارق فلورٹ گلاس لمیٹڈ اور غنی گلاس لمیٹڈ ہیں جو روزانہ 900ٹن تک شیشہ تیار کر رہی ہیں ۔جن کا معیار انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کا ہے اور پاکستان میں 85فیصد شیشہ ان کمپنیوں کا فروخت ہو تا ہے اور اس کاروبار سے ڈائر یکٹ و ان ڈا ئریکٹ لاکھوں افراد وابستہ ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں محمو د الحسن خا ن نے کہا کہ شیشہ مارکیٹ میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کے اژدھام کا ہے جس سے کاروبار پر منفی اثرات مر تب ہو تے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کوپر روڈ چوک پر مختلف مارکیٹوں کی لوڈر گاڑیاں بغیر پارکنگ کے کھڑی ہونے سے ٹریفک کی وجہ سے دکاندار ، بیوپاری اور اہل علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1