سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کاموقف درست مان لیا،میاں جاوید
لاہور ( پ ر) سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد ٹاؤن و تحریک انصاف کے رہنما میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کے موقف کو درست مانتے ہوئے وزیر اعظم کی تلاشی کا حکم دیدیا ہے اب (ن) لیگ والے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کسی صورت نہیں بچا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر پوری قوم اور پی ٹی آئی کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دھرنا روکنے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرنے میں پوری انتظامیہ کو لگا رکھا تھا۔
مگر ہم انہیں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکن کسی مقدمے سے نہیں ڈرتے ہم نواز شریف کی تلاشی لیکر ہی رہیں گے۔