حکومت میڈیا کو بھی مرضی کے مطابق چلانا چاہتی ہے،عابد صدیقی

حکومت میڈیا کو بھی مرضی کے مطابق چلانا چاہتی ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت باقی اداروں کی طرح میڈیا کو بھی اپنی منشاء کے مطابق چلانا چاہتی ہے جس کا عملی ثبوت خبر کو روکوانے میں ناکامی پر پرویز رشید کو وزارت سے الگ کرنے کا اقدام ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیریف برادران بادشاہت قائم کئے ہوئے ہیں اور ملک میں تمام کام اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی مسلم لیگ( ن) کو بادشاہت قائم نہیں کرنے دے گی ۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کس دور کی بات کر رہے ہیں اور کس دور میں رہ رہے ہیں یہ مارشل لائی اور آمریت کا دور نہیں کہ جس خبر کو قومی مفاد کیخلاف سمجھ لیں اسے رکوا دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1